قائمہ کمیٹی کاکنٹینرز کلیئرنس تاخیر کانوٹس،کے پی ٹی سے رپورٹ طلب
اجلاس میں انوینٹری آف ہیزرڈس میٹریل آف شپس بل 2025 بھی منظور کر لیا گیا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور نے کاکنٹینرز کلیئرنس میں تاخیر کانوٹس لیتے ہوئے کراچی پورٹ ٹرسٹ( کے پی ٹی )سے تفصیلیرپورٹ طلب کرلی ۔کمیٹی کا اجلاسعبدالقدیر پٹیل کی زیرصدارت ہوا۔کمیٹی نے سیکرٹری میر ی ٹائم افیئرزکی غیر حاضری پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ مستقبل میں سیکرٹری اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں کمیٹی کو پیشگی مطلع کرے گا۔کمیٹی نے کے پی ٹی کے فائٹرز کی خدمات اور آئی سی ٹی احاطے میں لگنے والی آگ پر فوری ردعمل کی تعریف کی۔ وزیر کی درخواست پر چیئرمین کے پی ٹی اور ریئر ایڈمرل کاشف سمیت فائر فائٹنگ ٹیم کو تعریفی خطوط جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کمیٹی نے کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس سے کے پی ٹی کی براہِ راست خریداری کے معاملے پر کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایات کی غلط تشریح کی گئی اور کمیٹی کی رہنمائی میں خامیاں آئیں۔ وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ پیپرا رولز کی ہر صورت پاسداری کی جائے گی اور کمیٹی نے تاکید کی کہ پیپرا کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔کمیٹی نے کے پی ٹی کو ہدایت دی کہ کنٹینرز کی کلیئرنس میں تاخیر کی تفصیلی رپورٹ پیش کرے اور کسی بھی قانونی تبدیلی سے پہلے بک شدہ شپمنٹ پر موجودہ قوانین نافذ ہوں۔ اجلاس میں انوینٹری آف ہیزرڈس میٹریل آف شپس بل 2025 کو ماحولیاتی لحاظ سے منظور کیا گیا۔ کمیٹی نے وزارت قانون اور میر ی ٹائم افیئرزکے قانونی شعبے کو ہدایت دی کہ بندرگاہوں سے متعلق تمام بلز کو یکساں کیا جائے اور اراکین کی تجاویز شامل کی جائیں۔