چین نے 40جاپانی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں
بیجنگ(اے ایف پی)چین کی وزارتِ تجارت نے منگل کو جاپان کی 40 کمپنیز اور اداروں کے خلاف قومی سلامتی کے خدشات کے تحت پابندیاں عائد کر دیں۔
وزارت نے 20 اداروں بشمول مٹسوبشی اور جاپانی خلائی ایجنسی پر برآمدی پابندیاں عائد کیں ، مزید 20 جاپانی اداروں کو "واچ لسٹ" میں شامل کر لیا۔ چین نے کہا کہ یہ اقدامات جاپان کی نئی فوجی طاقت اور جوہری منصوبوں کو روکنے کے لیے ہیں اور یہ مکمل طور پر جائز اور قانونی ہیں۔