بھارت:ہیلی کاپٹر کی سمندر میں کریش لینڈنگ،تمام7مسافر محفوظ

بھارت:ہیلی کاپٹر کی سمندر میں  کریش لینڈنگ،تمام7مسافر محفوظ

انڈمان (دنیامانیٹرنگ)بھارتی جزیرے انڈمان میں تکنیکی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، بروقت ریسکیو آپریشن کے نتیجے میں تمام سات افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منگل کی صبح 9 بجکر 30 منٹ پر فنی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر کو انڈمان و نکوبار جزائر کے قریب حادثہ پیش آیا۔پائلٹ کو مایابندر کے قریب سمندر میں کنٹرولڈ کریش لینڈنگ کرنا پڑی۔ہیلی کاپٹر میں 2 عملے کے ارکان اور 5 مسافر سوار تھے ، جن میں ایک بچہ بھی شامل تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں