پی این ایم سی آرڈیننس پارلیمنٹ سے تاحال منظورنہ ہو سکا

پی این ایم سی آرڈیننس پارلیمنٹ سے تاحال منظورنہ ہو سکا

نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل آرڈیننس میں 120دن کی توسیع کردی گئی آرڈیننس نفاذ کے ساڑھے 4ماہ بعدبھی صدر ،نائب صدر کاانتخاب نہ ہو سکا

اسلام آباد ( ایس ایم زمان)پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل ( PNMC)آرڈیننس کے نفاذ کے ساڑھے چار ماہ بعد بھی اسکے صدر و نائب صدر کا انتخاب نہیں ہو سکا ۔ وزارت قومی صحت نے آرڈیننس منظوری کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کر دیا ہے تاہم تاحال آرڈیننس منظور نہیں ہوا ، کونسل کا گزشتہ ماہ ہونے وا لا اجلاس سپیشل سیکرٹری وزارت قومی صحت اور ڈائریکٹرجنرل نرسنگ پنجاب کے صدارتی امیدوار بننے پر اختلاف کا شکار ہو گیا جس پر اجلاس ملتوی کردیا گیا تھا ۔سپیشل سیکرٹری وزارت صحت اسلم غوری کو صدر اور ڈاکٹر سید علی فرحان راضی کو نائب صدر نامزد کیا گیاتھا تاہم ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب طاہرہ صغیر اور خیبر پختونخوا کے نجی شعبے سے ممبر گلزار حبیب نائب صدر کیلئے مقابلے میں آ گئے تھے جس پر اختلاف ہو گیا اور خصوصی سیکرٹری وزارت قومی صحت کو صدر بنانے پر اتفاق رائے نہیں ہو سکاتھا ۔پارلیمنٹ نے پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل آرڈیننس میں مزید ایک سو بیس دن کی منظوری دی ہے ، صدارتی آرڈیننس 28 ستمبر 2025 کو نافذ کیا گیا تھا۔ پارلیمنٹ میں نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل آرڈیننس منظوری کیلئے پیش کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں