اسحاق ڈار آج او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی وزارتی اجلاس میں شرکت کرینگے

  اسحاق ڈار آج او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر  معمولی وزارتی اجلاس میں شرکت کرینگے

اسلام آباد(وقائع نگار )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار آج سے 28فروری تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے ،جہاں وہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے ،دفتر خارجہ کے مطابق وزارتی اجلاس آج جدہ میں ہوگا۔

 اجلاس اسرائیلی قابض حکام کے ان غیر قانونی فیصلوں پر غورکیلئے طلب کیا گیا جن کا مقصد غیر قانونی یہودی بستیوں کی توسیع، الحاق کی پالیسی کو آگے بڑھانا اور مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی تسلط کو نافذ کرنا ۔ اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم مقبوضہ مغربی کنارے کے بعض علاقوں کو نام نہاد سٹیٹ لینڈ میں تبدیل کرنے کے اسرائیلی اقدامات پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے ۔ نائب وزیراعظم او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کرینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں