لیگی ایم پی اے راجہ صغیر کا تھانے کہوٹہ پر دھاوا، تھانیدار پر نا اہلی اور قانونی عدم کارروائی کا الزام
راولپنڈی (خبر نگار) ن لیگ کے ایم پی اے راجہ صغیر کا تھا نہ کہوٹہ پر 30ساتھیوں سمیت دھاوا، مقدمہ میں نامزد تین ملزمان پولیس کی حراست سے چھڑا کر لے گئے۔
واقعہ کی رپٹ روزنامچہ میں درج کر لی گئی، تھانیدار کے خلاف نا اہلی، کو تاہی اور قانونی عدم کارروائی کا الزام عائد۔ ڈی ایس پی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم ۔