ماسکو اسلام آباد میڈیا فورم کل ، تین سیشنز ہونگے
اسلام آباد (الماس حیدرنقوی)وزیر اعظم شہباز شریف کے مارچ کے پہلے ہفتے میں متوقع روس کے سرکاری دورے کی مناسبت سے ماسکو اسلام آباد میڈیا فورم کل 27فروری کو منعقد کیا جائے گا
فورم پاکستان اور روس کے صحافیوں، سیاسی ماہرین اور سفارت کاروں کو دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال، مستقبل کے امکانات عالمی سیاست، معیشت و میڈیا پر اس شراکت داری کے اثرات پر تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرے گا ۔