لاہور، چارسدہ ،چترال میں پاک فوج کی حمایت میں ریلیاں

لاہور، چارسدہ ،چترال میں پاک فوج کی حمایت میں ریلیاں

پریس کلب کے باہر شہریوں کے فیلڈ مارشل اور فوج کے حق میں نعرے بازی چار سدہ میں افغانستان کے حملے کی مذمت،چترال میں دہشتگردی کیخلاف نعرے

لاہور،چارسدہ،چترال(نیوز ایجنسیاں) پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئیلاہور، چارسدہ ،چترال میں ریلیاں نکالی اور نعرے بازی کی گئی ،لاہور پریس کلب کے باہر ریلی میں شہریوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے ، چارسدہ فاروق اعظم چوک میں ریلی کے شرکاء نے افغانستان سے ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ،شرکاء نے امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ چترال میں تمام بڑی سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے افغانستان کی طالبان حکومت کی حالیہ سرحدی جارحیت اور بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف عظیم الشان احتجاجی جلوس نکالا۔ شرکاء نے پاک فوج کے حق میں اور دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں