خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 3.2شدت کا زلزلہ
پشاور (آئی این پی )خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز پٹن کے مغرب میں تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا اور اس کی گہرائی 25 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔