آئی ایم ایف کیساتھ ورچوئل مذاکرات جاری رکھنے پراتفاق

 آئی ایم ایف کیساتھ ورچوئل مذاکرات جاری رکھنے پراتفاق

وزیر خزانہ کی وفد سے ملاقات ، توسیعی فنڈ سہولت پروگرام جائزہ کا باضابطہ آغاز معاشی اعشاریوں کی بہتری کے باوجود عالمی صورتحال سے خطرہ :محمد اورنگزیب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور آئی ایم ایف کا مزید مذاکرات ورچوئلی جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے ۔ وزارت خزانہ نے وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا ۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آنے والے دنوں میں ورچوئل مذاکرات ہوں گے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی معاشی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف جائزہ مشن سے ملاقات ہوئی ۔ پاکستان کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تیسرے جائزے کا باضابطہ آغاز کردیا گیا ۔

ملاقات میں آئی ایم ایف وفد کی قیادت مشن چیف ایوا پیٹرووا نے کی۔ وزیر خزانہ نے کہامشکل اصلاحات کے باعث میکرو اکنامک استحکام حاصل ہوا،ٹیکس اور توانائی شعبے میں اصلاحات حکومتی ایجنڈے کا مرکز ہیں۔ٹیکس نظام میں جامع تبدیلیوں پر کام جاری ہے ۔ وفاقی وزیر خزانہ نے اعتراف کیا ہے کہ معاشی اعشاریوں کی بہتری کے باوجود عالمی صورت حال کی وجہ سے خطرات ہوسکتے ہیں۔ اس حوالے سے ایک اعلیٰ سطح پر کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو بدلتی صورتحال پر گہری نظر رکھے گی اور مربوط پالیسی اقدامات یقینی بنائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں