قومی اسمبلی اجلاس 13مارچ تک جاری رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد(نامہ نگار)قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 13 مارچ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
قومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا جس میں قومی اسمبلی کے 25ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ موجودہ اجلاس میں خطے کی حالیہ صورتِ حال پر تفصیلی بحث کی جائے گی۔