سٹیل ملز کے کل اثاثہ جات کی مالیت 828ارب ہے ، حکومت

 سٹیل ملز کے کل اثاثہ جات کی مالیت 828ارب ہے ، حکومت

ملز کے ملازمین کی مجموعی تنخواہیں 26کروڑ 18لاکھ روپے سے زائد ہیں رواں مالی سال گندم کی 29ملین میٹرک ٹن سے زائد پیداوار متوقع ہے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار نے بتایا کہ پاکستان سٹیل ملز کراچی کے کل ملکیتی اثاثہ جات کی مالیت 828ارب روپے سے زائد ہے ۔ سٹیل ملز کے طویل مدت اثاثہ جات کی مالیت 813ارب روپے سے زائد جبکہ قلیلمدت اثاثہ جات کی مالیت 14 ارب روپے سے زائد ہے ۔بتایا گیا کہ پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کی مجموعی تنخواہیں 26 کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی گئی یہ تفصیلات سٹیل ملز کی موجودہ مالی و اثاثہ جاتی صورتحال کا باضابطہ سرکاری ریکارڈ فراہم کرتی ہیں۔قومی اسمبلی میں وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے بتایا گیا کہ مالی سال 2025-26 کے دوران ملک بھر میں گندم کی 29 ملین میٹرک ٹن سے زائد پیداوار متوقع ہے ۔ صوبہ پنجاب میں رواں سال گندم کی پیداوار 22 ملین میٹرک ٹن ،سندھ میں 4 ملین میٹرک ٹن، صوبہ خیبر پختونخوا میں 1 ملین میٹرک ٹن اور بلوچستان میں 1.4 ملین میٹرک ٹن سے زائد پیداوار متوقع ہے ۔تحریری جواب میں مزید بتایا گیا کہ سال 2025-26 کے دوران گندم کے زیرِ کاشت رقبے میں اضافہ ہوا ہے اور یہ 22 ملین ایکڑ سے بڑھ کر 23 ملین ایکڑ سے زائد ہو چکا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں