اسلام آبادہائیکورٹ:کھلے مین ہولزکے خلاف درخواست پر سی ڈی اے سے جواب طلب
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں کھلے مین ہولز کے خلاف درخواست پر سی ڈی اے سمیت متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے شہری مغل دین کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ،حکمنامے کے مطابق پٹیشنر کے وکیل نے کہا کھلے مین ہولز کی وجہ سے حادثات اور انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے ،درخواست گزار کے مطابق متعلقہ ادارے عوامی سڑکوں اور گزرگاہوں کو محفوظ اور ایسے خطرات سے محفوظ بنانے کے پابند ہیں،عدالت نے لا افسر کو معاونت کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 30مارچ تک ملتوی کردی۔