حکومت نے آئل کمپنیز کو فائدہ دیا
اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کے بجائے آئل کمپنیز کو فائدہ دیا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرول پر فی لٹر 20 روپے لیوی بڑھا کر آئل کمپنیز کو 35 روپے فی لٹر اضافی منافع دیا ہے۔
جبکہ اسی طرح ڈیزل پر فی لٹر20 روپے لیوی کم کر کے آئل کمپنیز کو 70 روپے فی لٹر اضافی منافع دیا گیا ہے ، مطلب صارفین اور حکومت کی قیمت پر آئل کمپنیز کو بہت زیادہ منافع دیا جا رہا ہے ۔ اور یہ ویسا ہی ہے جیسا حکومت نے شوگر ملوں کو چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی جس سے شوگر مل مالکان کا منافع بڑھا لیکن عوام کو نقصان ہوا۔