ڈارکااردنی ہم منصب سے رابطہ ، خطے کی صورتحال پرتشویش

 ڈارکااردنی ہم منصب سے رابطہ ، خطے کی صورتحال پرتشویش

امن و استحکام کیلئے مکالمہ و سفارتکاری ضروری :دونوں رہنماؤں میں اتفاق خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم پر قائم :نائب وزیرِ اعظم ،عالمی دن پرپیغام

اسلام آباد (نیوزایجنسیاں )نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اردن کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ ایمن الصفدی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کشیدگی میں فوری کمی کی ضرورت پر زور دیا اور اس بات کو اجاگر کیا کہ خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کیلئے مکالمہ اور سفارت کاری نہایت ضروری ہیں۔دوسری طرف اسحاق ڈار نے عالمی یومِ خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم ان خواتین کے حوصلے ، ثابت قدمی اور قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جن کے عزم اور جدوجہد نے معاشروں میں مثبت تبدیلی پیدا کی ہے ، پاکستان خواتین اور بچیوں کے حقوق اور ان کو بااختیار بنانے کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے ۔ ہمارا آئین مساوات اور ہر قسم کے امتیاز کے خلاف تحفظ کی ضمانت دیتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں