پاکستان ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی کم کرنے کیلئے کوشاں :الجزیرہ ٹی وی

پاکستان ایران اور سعودی عرب  میں کشیدگی کم کرنے کیلئے  کوشاں :الجزیرہ ٹی وی

اسلام آباد (این این آئی)عرب ٹی وی چینل الجزیرہ نے کہاہے کہ ایران کی جانب سے سعودی عرب اور پڑوسی خلیجی ملکوں پر حملوں نے پاکستان کو مشکل صورتحال سے دوچار کردیا ہے ۔

الجزیرہ کے تجزئیے کے مطابق بڑھتے ہوئے ایرانی حملوں کے باعث پاکستان کیلئے تنازع میں غیر جانبدار رہنا آسان نہیں ہوگا۔ پاکستان اب تک ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوشش کر رہا ہے جبکہ ایرانی قیادت کو سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے دفاعی معاہدے کا خیال رکھنے کا پیغام بھی دے رہا ہے ۔تجزیہ کاروں کے مطابق فی الحال اسلام آباد کا سب سے مضبوط کارڈ سفارت کاری ہی ہے ۔ لیکن اگر سعودی توانائی تنصیبات اور انفرا اسٹرکچر پر حملے بڑھتے ہیں تو سعودی عرب پاکستان سے دفاع میں تعاون کا کہہ سکتا ہے ، اگر پاکستان معاہدے کے تحت اپنے وعدے پورے نہیں کرتا تو پاک سعودی تعلقات کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں