جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چو دھری نے کہا ہے کہ خطے کی سنجیدہ صورتحال پر سیاست کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔
پچھلے سال مئی میں جب بھارت نے جارحیت کی تو ہماری سویلین اور عسکری قیادت نے اس کا بھرپور جواب دیا،مئی 2025 کی جنگ میں پاکستانی عوام کا اتحاد قابل تحسین تھا۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی واضح کر چکے ہیں کہ پاکستان اس جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، یہ کہنا درست نہیں کہ ہم کسی ملک کے ساتھ مل کر دوسرے پر حملہ آور ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارا دفاعی معاہدہ ہے ، ہم حرمین شریفین کی حفاظت یقینی بنائیں گے ،پاکستان نے ایران پر حملے کی مذمت کی، آیت اﷲعلی خامنہ ای کی شہادت کی سرکاری سطح پر مذمت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عرب ممالک اور خلیج میں بھی تشویشناک صورتحال ہے جس کو ہم سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔