ٹرمپ نوبیل کا مستحق یا نہیں؟

 ٹرمپ نوبیل کا مستحق یا نہیں؟

پشاور(آئی این پی ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ ابتدا میں تحریک انصاف نے اعلان کیا تھا کہ اگر "ٹرمپ صاحب" اقتدار میں آئے تو یہی شخص ان کے لئے نجات دہندہ ثابت ہوگا۔

مگر جب اس شخص نے ان سے منہ موڑا تو اب وہی کردار ان کے نزدیک ناکامی کی علامت بن گیا جبکہ اب مسلم لیگ ن کے حلقوں میں اسے مسیحا بنا کر پیش کیا جا رہا ہے ۔ ایکس پر اپنے پیغام میں ایمل ولی نے کہا کہ میں صرف یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ کے نزدیک وہ اب بھی نوبیل انعام کے لیے نامزدگی کا مستحق ہے یا نہیں؟۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں