اے این ایف کی کارروائیاں خاتون سمیت 6 ملزم گرفتار 29 لاکھ کی منشیا ت برآمد
کراچی(سٹاف رپورٹر)اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خاتون سمیت 6 ملزموں کو گرفتار کرکے 29 لاکھ سے زائد مالیت کی36.36 کلوگرام منشیات برآمد کر ) لی۔
کورنگی کراچی میں کالج کے قریب 2ملزمان سے 3.25کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا۔چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ سے آنیوالے پارسل میں چاکلیٹ باکس سے 10گرام ویڈ برآمد کرلی گئی۔حب ٹول پلازہ کراچی کے قریب ٹرک سے 20کلوگرام چرس برآمدکرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ لاہور میں بس ٹرمینل کے قریب بس سے 7.2کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔سخی سرور روڈ ڈی جی خان کے قریب ملزم کے قبضے سے 2کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔سریاب روڈ کوئٹہ میں بس ٹرمینل کے قریب خاتون کے قبضے سے 2کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔کچلاک بائی پاس کوئٹہ کے قریب ملزم سے 1.9کلو وزنی 2650 ممنوعہ گولیاں برآمد کی گئی۔گرفتار شدگان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔