چیئرمین سینیٹ کی ایران کے نئے سپریم لیڈر، آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا،چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ، سینیٹ اور عوام کی جانب سے آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو یہ اہم ذمہ داری سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سینیٹ غم کی اس گھڑی میں ایرانی قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور شہید رہنما کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔