ٹیکس چوری کیخلاف کارروائی تیز
کراچی(سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ ریونیو بورڈ کی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ایس آر بی کو ہدایت دی کہ ٹیکس نیٹ کو مزید وسیع ، ٹیکس چوری کے خلاف کارروائی کو تیز اورڈیجیٹل اصلاحات کو مزید آگے بڑھایا جائے ۔ایس آر بی چیئرمین نے بتایا کہ جولائی سے فروری کے دوران مجموعی وصولی 225.653 ارب روپے رہی جو گزشتہ سال اسی مدت میں جمع ہونے والے 182.605 ارب روپے کے مقابلے میں 24 فیصد زیادہ ہے ۔وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں واصف میمن نے بتایا کہ مالی سال 2024-25 میں ایس آر بی نے 306.6 ارب روپے کی تاریخی وصولیاں کیں، مراد علی شاہ نے ایس آر بی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی ریونیو میں اضافہ بہتر طرز حکمرانی، شفافیت اور ادارہ جاتی اصلاحات کی عکاسی کرتا ہے۔