ڈی آئی خان :سکیورٹی اداروں، امن کمیٹی کا آپریشن ، 2 دہشتگرد ہلاک

ڈی آئی خان :سکیورٹی اداروں، امن کمیٹی کا آپریشن ، 2 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی) پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی اداروں اور امن کمیٹی کے مشترکہ آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک، 4 گرفتار کر لئے گئے۔

  تفصیلات کے مطابق لکی مروت پولیس، سی ٹی ڈی اور امن کمیٹی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں تخت خیل کے علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا اور اس دوران 2 دہشتگرد مارے گئے جبکہ کارروائی کے دوران 4 دہشتگردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں کے زیر استعمال 2 موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے کہا کہ دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ،علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن تاحال جاری تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں