پولیس افسرکرار حسین یو این امن مشن میں تعینات ،عبداللہ پختونخوا سے سندھ تبدیل

پولیس افسرکرار حسین یو این  امن مشن میں تعینات ،عبداللہ  پختونخوا سے سندھ تبدیل

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پولیس سروس گروپ گریڈ 19 کے دو افسروں کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے۔

 سید کرار حسین کیلئے ’’ایکس پوسٹ فیکٹو‘‘ این او سی کی منظوری دے دی گئی، نو ٹیفکیشن کے مطابق سید کرار حسین جو حکومتِ پنجاب میں خدمات انجام دے رہے تھے ، انہیں تین سال کیلئے اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں جمہوریہ وسطی افریقہ میں تعینات کیا گیا ہے۔ ان کی اس تعیناتی کا اطلاق 20 اپریل 2025 سے ہوگا ۔اسکے علاوہ خیبرپختونخوا میں تعینات گریڈ 19 کے افسر عبداللہ کو تبدیل کر کے حکومتِ سندھ میں تعینات کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں