25 ڈی ایس پیز سمیت 68 پولیس افسروں کے تبادلے

25 ڈی ایس پیز سمیت 68 پولیس افسروں کے تبادلے

شہر بانو نقوی کو ایس پی آپریشنز 3سیف سٹی اتھارٹی لاہور تعینات کر دیا گیا ایس ایس پی اختر فاروق سینئر مینجمنٹ کورس پر چلے گئے ،نوٹیفکیشن جاری

لاہور(کرائم رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس راؤ عبدالکریم نے 25 ڈی ایس پیز ،43 ایس ایس پی اور ایس پی رینک کے افسروں کے تقرروتبادلے کر دیئے، نوٹیفکیشن کے مطابق جہانداد اکرم کو ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن لاہور ،شہر بانو نقوی کو ایس پی آپریشنز 3سیف سٹی اتھارٹی لاہور ،ایس پی محمد عاصم کو اے آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی سنٹرل پولیس آفس اوروسیم ریاض کو ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب تعینات کر دیا گیا۔

اسی طرح ناصر باجوہ ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ، شاہد خان ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد ، سلیم عباس ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد ،محمد عثمان ایس پی انویسٹی گیشن وہاڑی ،محمد اشرف ایس پی رائٹ مینجمنٹ گوجرانوالہ ،خالد محمود شاہ ایس پی انویسٹی گیشن راجن پور ،راؤ کامران اختر ایس پی ہیڈکوارٹر زپنجاب ہائی وے پٹرولنگ لاہور ،عثمان ملک ایس پی انویسٹی گیشن چنیوٹ ،نواز سیال ایڈیشنل ایس پی شیخوپورہ،محمد نبیل ایس پی رائٹ مینجمنٹ ہیڈکوراٹرز پنجاب لگا دیئے گئے ۔

علاوہ ازیں اکرم خان نیازی ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس پی یوجنوبی پنجاب ملتان ،عثمان امین چیمہ ایڈیشنل ایس پی مدینہ ٹاؤن فیصل آباد ،جان محمد ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ڈی جی خان اور افتخار رسول ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ڈولفن سکواڈ لاہور ہونگے جبکہ ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن اختر فاروق سینئر مینجمنٹ کورس پر چلے گئے ۔ دریں اثناء ڈی ایس پی ذوالفقار علی کو ڈی ایس پی آپریشنز مزنگ ،افتخار رسول کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ڈولفن سکواڈ لاہور ،قدیر بشیر کو ڈی ایس پی ایس پی یو تھری لاہور ،محمد قذافی کو ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر خانیوال ،انصر فاروق کو ڈی ایس پی نوشہرہ ورکاں تعینات کر دیا گیا ہے ،مجموعی طور پر 25 ڈی ایس پیز کے تبادلے کئے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں