کراچی پورٹ پر ٹرانس شپمنٹ کارگو کی سرگرمیوں میں اضافہ

 کراچی پورٹ پر ٹرانس شپمنٹ کارگو کی سرگرمیوں میں اضافہ

عالمی شپنگ لائنز کی دلچسپی کے باعث دوجہاز بیک وقت بندرگاہ پر لنگر انداز مجموعی تعداد 5ہوگئی،پاکستانی بندرگاہیں حب کے طور پر ابھر رہیں،حکام

 کراچی(کامرس رپورٹر) کراچی پورٹ پر ٹرانس شپمنٹ کارگو کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جسکے باعث بندرگاہ کی علاقائی اہمیت مزید مستحکم ہو رہی ہے ۔بندرگاہی حکام کے مطابق بین الاقوامی شپنگ لائنز کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے نتیجے میں دو ٹرانس شپمنٹ بحری جہاز بیک وقت کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق دونوں جہازوں سے ٹرانس شپمنٹ کنٹینرز اتارنے اور منتقل کرنے کا عمل جاری ہے جنہیں بعد ازاں مشرق وسطیٰ کی مختلف بندرگاہوں کے لیے دوبارہ روانہ کیا جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ عرصے میں ٹرانس شپمنٹ کارگو کے حجم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی بندرگاہیں خطے میں ایک اہم لاجسٹکس اور کارگو ری ڈسٹری بیوشن حب کے طور پر ابھر رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں