عدالت سے مایوسی،اب سڑکوں پر فیصلے ہونگے : شفیع جان

عدالت سے مایوسی،اب سڑکوں پر فیصلے ہونگے : شفیع جان

میڈیکل بورڈ میں عمران کا ذاتی ڈاکٹر آجاتا توکونسی قیامت آجاتی،معاون خصوصی ایران کشیدگی پر میٹنگ میں نہ جانا درست فیصلہ، دنیا مہر بخاری کیساتھ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات شفیع جان نے کہا عدالت نے آج واضح حکم دیا ہے ، اب سابق میڈیکل بورڈ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا چیک اپ کرے گا،میڈیکل بورڈ میں عمران خان کا ذاتی ڈاکٹر آجاتا تو کونسی قیامت آجاتی، عدالت کے اس فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے ، اب ہمارے پاس آپشن ہے ، مزاحمت اور سڑکوں پر نکلنا ۔ اب سڑکوں پر فیصلے ہوں گے ،ہماری مرکزی اورصوبائی قیادت ،صوبائی حکومت مل کر بیٹھی ہوئی غور کررہی ہے کچھ آپشن زیر غور ہیں، رہائی فورس پر کام ہورہا ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا ایران کشیدگی کے حوالے سے ایک میٹنگ بلائی گئی تھی، اس میں تحریک انصاف کا نہ جانے کا فیصلہ درست تھا۔ہم نے یہ ڈیمانڈ کی تھی کہ آپ پارلیمنٹ کا ایک جوائنٹ سیشن بلائیں اور تمام پارٹی کے ارکان کو وہاں بلائیں، ساری قوم کو اعتماد میں لیں،بات واضح ہے اس وقت پورا پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، مگر حکومت تذبذب کا شکا رہے ۔ انہوں نے مزیدکہا محسن نقوی سے رابطہ، عمران خان کی صحت کے حوالے سے تھا، مجھے نہیں لگتا اس سٹیج پر کسی قسم کا حکومتی رکن سے پارٹی کا رابطہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں