ایاز صادق کی بنگلہ دیش کے نو منتخب سپیکر کو مبارکباد
اسلام آباد (نامہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے نو منتخب سپیکر میجر ریٹائرڈ حفیظ الدین احمد کو متفقہ انتخاب پر مبارکباد پیش کی۔
ایاز صادق نے کہا کہ اس انتخاب سے قائدانہ صلاحیتوں اور پارلیمنٹ میں اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔ سپیکر نے پارلیمنٹ کو جمہوری نظام کا بنیادی ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپیکر کا کردار قانون سازی اور جمہوری روایات کے فروغ میں اہم ہے ۔ سردار ایاز صادق نے نئی قیادت سے توقع ظاہر کی کہ وہ پارلیمانی نظام مضبوط کریں گے اور پاکستان و بنگلہ دیش کے تعلقات میں پارلیمانی روابط کو فروغ دیں گے۔