امریکی سفارتی عملے کی نقل و حرکت 15 مارچ تک محدود

 امریکی سفارتی عملے کی نقل و حرکت 15 مارچ تک محدود

تمام امیگرنٹ اور نان امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس 20 مارچ تک منسوخ امریکی شہری اجتماعات سے دور رہیں اور اپنی سکیورٹی کا خیال رکھیں،سفارتخانہ

اسلام آباد (وقائع نگار)پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے عملے کی نقل و حرکت 15 مارچ تک محدود کر دی، اسی طرح سفارتخانے کی تمام امیگرنٹ اور نان امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس 20 مارچ تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔امریکی سفارتخانہ کے مطابق عملے کی نقل و حرکت ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے باعث محدود کی گئی ۔ امریکی سفارتخانہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اجتماعات سے دور رہیں، اردگرد کے ماحول سے باخبر رہیں، مقامی خبروں پر نظر رکھیں اور اپنی سکیورٹی کا خیال رکھیں۔دوسری جانب پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ امریکی شہریوں کو خدمات فراہم کرتا رہے گا، متاثرہ ویزا درخواست دہندگان کو اپائنٹمنٹ دوبارہ شیڈول کرنے سے متعلق ہدایات ای میل سے موصول ہوں گی۔درخواست دہندگان اپنی اپائنٹمنٹ کی صورتحال ویب سائٹ پر چیک کر سکتے ہیں، کراچی اور لاہور میں امریکی قونصل خانوں میں تمام قونصلر خدمات تا حکمِ ثانی معطل رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں