فیلڈ مارشل کی جنگی لباس میں سعودی ولی عہد سے ملاقات اہم قرار

فیلڈ مارشل کی جنگی لباس میں سعودی ولی عہد سے ملاقات اہم قرار

آرمی چیف کا کومبیٹ ڈریس میں ہونا سعودیہ کیساتھ یکجہتی، دفاعی تعاون کے عزم کی علامت بیرونِ ملک دوروں پر عموماً فوج کے سربراہان رسمی یا سیریمنیئل لباس زیب تن کرتے ہیں

 اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی جاری تصاویر میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو افواجِ پاکستان کے کومبیٹ ڈریس میں دیکھا گیا، جو سفارتی اور دفاعی حلقوں میں غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ، عمومی طور پر بیرونِ ملک دوروں کے دوران پاک فوج کے سربراہان رسمی یا سیریمنیئل لباس زیب تن کرتے ہیں، تاہم اس ملاقات میں سپہ سالار کا کومبیٹ ڈریس میں ہونا پاکستان کی اپنے دیرینہ برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی اور دفاعی تعاون کے عزم کی علامت سمجھا جا رہا ہے ،ذرائع کے مطابق یہ اقدام اس بات کا اعادہ بھی ہے کہ پاکستان اپنے تاریخی تعلقات اور دفاعی معاہدوں کے تناظر میں سعودی عرب کے دفاع اور سلامتی کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں