سردار ایاز صادق کی حفیظ الدین احمد کو بلا مقابلہ سپیکر بنگلہ دیش پارلیمنٹ منتخب ہونے پر مبارکباد
اسلام آباد (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے نو منتخب سپیکر میجر(ر) حفیظ الدین احمد کو بلامقابلہ انتخاب پر مبارکباد دی، دونوں کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
بنگلہ دیش کے نو منتخب سپیکر نے اپنی کامیابی پر سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھیجے گئے اولین تہنیتی پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ سردار ایاز صادق نے بنگلہ دیش کے نو منتخب سپیکر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعو ت بھی دی ۔