جاوید شاہ اور مہرین رزاق بھٹو کی ملاقات
اسلام آباد (اے پی پی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے چیئرمین سینیٹ ہاؤس میں رکنِ قومی اسمبلی سید جاوید علی شاہ اور رکنِ قومی اسمبلی مہرین رزاق بھٹو نے ملاقات کی۔
اس دوران سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی قیادت اور منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر کردار ادا کرتے رہیں گے ۔