نیتن یاہو کے غائب ہونے پر تشویش بڑھ رہی:نجم سیٹھی

نیتن یاہو کے غائب ہونے پر تشویش بڑھ رہی:نجم سیٹھی

عالمی سیاست میں نیا رخ آگیا ،لیڈر ز کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی جا رہیں پس پردہ چین ایران کی مدد کررہا ’’آج کی بات سیٹھی کیساتھ ‘‘ میں گفتگو

لاہور (دنیا نیوز )دنیا نیوز کے پروگرام " آج کی بات سیٹھی کیساتھ "میں میزبان نجم سیٹھی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم منظر سے غائب ہیں ، سوال یہی اٹھتا ہے کہ وہ کہاں ہیں زندہ ہیں یا نہیں ، وہ میڈیا پر دکھائے نہیں جا رہے ، جہاں وہ تھے وہاں بہت زیادہ بمباری ہوئی تھی ، ابھی ان کے بارے کوئی کنفرم خبر نہیں ہے ، وہ مارے گئے ہیں یا نہیں ، مگر امریکا اور اسرائیل نے جنگ شروع ہونے پر یہی دھمکی دی تھی کہ ایرانی لیڈر شپ کو نشانہ بنایا جائے گا ، انہوں نے ایسا ہی کر کے دکھایا ، وہ تو ہر روز شہید کیے جا رہے ہیں ، سپریم لیڈر کو مار دیا ، ٹرمپ کہہ رہا ہے نئے لیڈر کو بھی مار دیں گے ، آج پاسداران نے کہا ہے کہ نیتن یاہو اگر زندہ ہے تو اسے ڈھونڈ کر ماریں  گے ، وہ کر سکتے ہیں یا نہیں یہ دوسرا معاملہ ہے ، اگر وہ زندہ ہے تو ٹارگٹ ہو سکتے ہیں ، انٹرنیشنل سیاست میں یہ نیا رخ آ گیا ہے کہ دونوں جانب سے لیڈر شپ کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

ٹرمپ اور یورپ نے مل کر قانون بنائے تھے ، جنگ ہو یا امن آپ یہ نہیں کر سکتے وہ نہیں کر سکتے ، جب تک ان کے حق تھے تو قانون چلتے رہے ، انہوں نے خود قانون توڑے ، ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنایا ، لیڈر شپ کو تاک تاک کر شہید کیا گیا ، اب جب وہ جنگ ہار رہے ہیں تو انہیں قانون یاد آ رہے ہیں ، نیتن یاہو کی موجودہ ویڈیو اے آئی جنریٹڈ بھی ہو سکتی ہے ، پہلے بھی اس پر بحث چلی تھی ، جب تک وہ خود سامنے آ کر میڈیا سے گفتگو نہیں کرتے تو ان کے زندہ ہونے بارے تشویش ہی رہے گی ،چین کے تعلقات پاکستان کے ساتھ مضبوط اور پہلے والی پوزیشن پر ہی ہیں ، صرف اس وقت موقعہ کی مناسبت سے بیان بازی سے گریز کیا جا رہا ہے ، عمران خان کے دور میں پاکستان کی طرف والے سی پیک کو روک دیا گیا تھا ، اب تو سی پیک آن لائن ہے ، ہمارے تعلقات پہلے سے بھی مضبوط ہیں ، صدر زرداری نے حال ہی میں دو ، تین چکر چین کے لگائے ہیں ، چینی فارن منسٹر بھی آئے ہوئے تھے ۔پس پردہ چین ایران کی مدد کررہا ہے ، وہ نہیں چاہتا کہ سامنے آئے اور امریکا کو ایک اور ڈرامہ کرنے کے لیے مل جائے ، ایک بیان میں چین نے کہا ہے کہ ایران ، امریکا ،اسرائیل جنگ بند ہونی چاہیے ، افغانستان میں بھی کشیدگی ختم ہونی چاہیے ، یہی ڈپلومیسی ہوتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں