4سالہ آئینی مدت ختم،خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نظام تحلیل
صوبے میں متبادل نظام کے بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا
پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کی آئینی مدت ختم ہوگئی۔چار سالہ آئینی مدت ختم ہوتے ہی صوبے میں آئینی طور پر بلدیاتی نظام تحلیل ہوگیا جبکہ صوبے میں متبادل نظام کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔چار سال قبل بلدیاتی انتخابات کے بعد 15 مارچ 2022 کو میئرز اور تحصیل چیرمینوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کسے تفویض کرنے ہیں، حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں پہلے مرحلے میں منتخب بلدیاتی نمائندے کا مقررہ وقت ختم ہوگیا، دوسرے مرحلے میں منتخب ہونے والے نمائندوں کی مدت جون میں ختم ہوگی۔مزید برآں بلدیاتی نمائندوں کی مدت ختم ہونے کے حوالے سے (آج) پیر کو اعلامیہ جاری ہونے کا امکان ہے ۔