پی پی، متحدہ قیادت کی ملاقات میں دانش سکول کے قیام پر اتفاق

پی پی، متحدہ قیادت کی ملاقات میں  دانش سکول کے قیام پر اتفاق

کراچی (محمد اشھد) پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم قیادت کی ملاقات، ضلع غربی اورنگی ٹائون میں دانش اسکول کے قیام پر اتفاق۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی اور وفاقی حکومت مل کر دانش سکول بنائیں گے ۔

دانش اسکول کراچی وزیر اعظم کی خصوصی دلچسپی پر بنایاجا رہا ہے ۔ دانش سکول اورنگی کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی نے زمین پہلے ہی فراہم کردی ہے ۔ وفاقی وزارت تعلیم دانش سکول منصوبے کو مکمل کرے گی۔ ملاقات میں حیدر آباد  یونیورسٹی کے لیے 100 ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ کے مسائل حل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ کراچی میں وفاقی یونیورسٹیوں کے کیمپسز کے قیام پر آئندہ دنوں میں مثبت پیشرفت متوقع ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں