کراچی :جعلی تعلیمی اسناد پر قبرص جانیوالا مسافر آف لوڈ

کراچی :جعلی تعلیمی اسناد پر  قبرص جانیوالا مسافر آف لوڈ

کراچی(آئی این پی )ایف آئی اے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جعلی تعلیمی اسناد پر قبرص جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔

 ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ مسافر حسنین رضا نارتھ سائپرس کیلئے سٹڈی ویزا استثنیٰ لیٹر پر سفر کر رہا تھا،امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کو مزید جانچ کے لیے روکا گیا،مسافر نے پریسٹن یونیورسٹی  اسلام آباد کی ڈگری اور ٹرانسکرپٹ پیش کیے ۔ دستاویزات پر ایچ ای سی اور وزارت خارجہ کی تصدیق موجود تھی،جانچ کے دوران مذکورہ اسناد مشکوک پائی گئیں،مزید پوچھ گچھ پر مسافر نے اعتراف کیا کہ اس نے مذکورہ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل نہیں کی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر کے مطابق جعلی اسناد ایجنٹ شعیب طارق نے 6 لاکھ 70 ہزار روپے کے عوض تیار کروائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں