ہوم ڈیپارٹمنٹ ٹیم کا اڈیالہ جیل کا معائنہ، اہلکار سے ہزاروں روپے برآمد، تحقیقات شروع
راولپنڈی (احمد بھٹی) ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کا اڈیالہ جیل کا اچانک معائنہ، تلاشی پر مامور اہلکار سے نقد رقم برآمد ہونے پر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اطہر مسعود کی سربراہی میں انسپکشن ٹیم لاہور سے آئی اور ملاقات کیلئے آنے والوں سے گفتگو کی۔ اہلکار سہیل کی تلاشی میں جیب سے 26 ہزار روپے برآمد ہوئے تھے ۔ ٹیم نے جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا ۔