کوئٹہ :دبئی سے آئی فیملی سے 4 کروڑ کا سونا پکڑا گیا
دوران سکیننگ سامان میں چھپائے سونے کے زیورات برآمد ہوگئے برآمد شدہ سونا کسٹمز ایکٹ 1969کی متعلقہ دفعات کے تحت ضبط
کوئٹہ( سٹاف رپورٹر)کوئٹہ ایئرپورٹ پر دبئی سے آنے والے ایک خاندان سے 4 کروڑ روپے کا سونا برآمد کرلیا گیا ، برآمد سونے کے زیورات کسٹمز ایکٹ 1969 کی دفعات کے تحت ضبط کرلئے ۔تفصیل کے مطابق پاکستان کسٹمز نے کوئٹہ ایئرپورٹ پر سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا سونا قبضے میں لے لیا کسٹمز حکام نے کہا ہے کہ دبئی سے آنے والی پرواز کے مسافروں کی کلیئرنس کا عمل جاری تھا کہ عملے نے شک کی بنیاد پر ایک خاندان کو روکا جب مسافروں کے سامان کی باریک بینی سے سکینگ کی گئی تو اس میں چھپائے گئے سونے کے زیورات برآمد ہوئے حکام نے 85 تولہ سونے کے زیورات برآمد کیے، جن کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریبا 4ً کروڑ روپے بتائی جاتی ہے برآمد شدہ سونا کسٹمز ایکٹ 1969 کی متعلقہ دفعات کے تحت ضبط کر لیا گیا اور ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ایئرپورٹس پر نگرانی سخت کرنے کے احکامات کے بعد یہ ایک بڑی کامیابی ہے کیونکہ سمگلر اب خاندانوں کی موجودگی کا فائدہ اٹھا کر قیمتی اشیا غیر قانونی طور پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔