اے پی این ایس کا سالانہ اجلاس 31مارچ کو کراچی میں ہوگا حسابات اور سالانہ رپورٹ منظور
کراچی(سٹاف رپورٹر)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کا سالانہ اجلاس عام 31 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔
اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 16مارچ کو کراچی میں ہوا جس میں اراکین نے متفقہ طور پر سال 2025-26 کی سالانہ رپورٹ اور سال 2025 کے حسابات کی رپورٹ کی منظوری دی اور حالیہ اور پرانے واجبات کی وصولی کیلئے سیکرٹریٹ کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے ملک میں پرنٹ میڈیا اور آزادی صحافت کی صورتحال پر غور کیا۔