کارکردگی میں پنجاب کا کوئی صوبہ مقابلہ نہیں کرسکتا:عظمیٰ بخاری

 کارکردگی میں پنجاب کا کوئی صوبہ مقابلہ نہیں کرسکتا:عظمیٰ بخاری

دو سال میں مریم نواز نے سوسے زائد منصوبے شروع کرکے ریکارڈ قائم کئے جھوٹا پروپیگنڈا کرنیوالوں کو ہمیشہ کی طرح منہ کی کھانی پڑ رہی:وزیر اطلاعات

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 2 سال کے دوران مریم نواز نے 100 سے زائد منصوبے شروع کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا اور آج کارکردگی کے میدان میں کوئی بھی صوبائی حکومت پنجاب کا مقابلہ نہیں کر سکتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شفیق ماں کی طرح صوبے کے عوام کی خدمت کر رہی ہیں ،پنجاب میں اب حکومتی نظام بدل چکا اور حکومت خود چل کر عوام کے گھروں تک پہنچ رہی ہے ۔اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے مزید کہا ماہ رمضان میں اربوں روپے کی امداد لاکھوں مستحق افراد تک پہنچائی جا چکی ہے ،مریم نواز صرف وعدے نہیں عملی اقدامات کرتی ہیں ۔ صوبے میں جھوٹے وعدوں اور سیاسی شعبدہ بازی کا دور ختم ہو چکا ،ماضی میں حکومتیں منصوبے مکمل کرنے میں سالہا سال لگا دیتی تھیں تاہم اب پنجاب میں ہر ماہ ترقیاتی منصوبے مکمل ہو رہے ہیں جو بڑی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے ۔ مریم نواز کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنیوالے عناصر کو ہمیشہ کی طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں