تیل مہنگا ہو گا،سوچ سمجھ کر فیصلے کرنا ہونگے :ماہر عالمی امور

 تیل مہنگا ہو گا،سوچ سمجھ کر فیصلے کرنا ہونگے :ماہر عالمی امور

آئی ایم ایف کورونا جیسی سپورٹ دیگا تو حکومت سبسڈی دینے کے قابل ہوگی جنگ سے ترسیلات زر متاثر ہونگی:عزیز یونس ، دنیا مہر بخاری کیساتھ میں گفتگو

لاہور (دنیا نیوز)دنیا نیوز کے پروگرام ’’ دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر عالمی امور عزیر یونس نے کہا ہے کہ ایران نے آبنائے ہر مز بند کرر کھا ہے ، تیل کی قیمت اوپر جا رہی ہے ، ابھی اسکے کھلنے کے چانسز نہیں ،لگتا ہے کہ اگلے ہفتوں میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی ۔ روس کے درمیان میں آنے اور کچھ ممالک کو تیل سپلائی ممکن بنانے سے ہو سکتا ہے تیل کی قیمتیں اتنی تیزی سے نہ بڑھیں جتنی تیز ی سے گزشتہ دو ہفتوں میں بڑھیں ، آنے والے دنوں میں اگر قیمت 120 ڈالر فی بیرل یا اس سے اوپر جاتی ہے تو دنیا کی طرح پاکستان میں بھی تیل کی قیمتیں مزید اوپر چلی جائینگی ۔آئی ایم ایف اگر کورونا کے دنوں جیسی کچھ سپورٹ  کر دیتا ہے تو حکومت سبسڈی دینے کے قابل ہو جا ئیگی ، صرف پاکستان ہی نہیں دنیا کے دیگر ممالک بھی اسکی لپیٹ میں آئینگے ،اگر جنگ طول پکڑتی ہے تو ان ممالک سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر زیادہ متاثر ہونگی ، مڈل ایسٹ میں جنگ سے ہماری ایکسپورٹ ،لوگوں کی قوت خرید بھی متاثر ہو گی ، اس جنگ کا اثر ایشیائی ممالک کیساتھ ساتھ امریکا ، برطانیہ میں بھی لوگوں کو ہٹ کر سکتا ہے ، پاکستانی پالیسی میکرز کو اس پر بہت دھیان سے سوچ سمجھ کر فیصلے کرنا ہونگے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں