علی پورچٹھہ: 3بہنوں کے قتل کا 10 ماہ بعد ڈراپ سین

علی پورچٹھہ: 3بہنوں کے قتل کا 10 ماہ بعد ڈراپ سین

شوہر منشا مسیح بیوی اور سالیوں کا قا تل نکلا ،2بھتیجوں سمیت گرفتار کر لیا گیا

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )علی پورچٹھہ میں 3بہنوں کے لرزہ خیز قتل کا 10ماہ بعد ڈراپ سین ہو گیا ، شوہر بیوی اور سالیوں کا قا تل نکلا ۔تفصیل کے مطابق 23مئی 2025کو تھانہ علی پورچٹھہ کو اطلاع موصول ہوئی کہ رسولنگر روڈ نزد رکھ کلاں سٹاپ پر نامعلوم خاتون کی لاش پڑی ہے جسے گولی مار کر قتل کیا گیا ۔ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مقتولہ کی شناخت کر لی اور تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا۔ اس دوران انکشاف ہوا کہ مقتولہ کا شوہر منشا مسیح جو بظاہر جرمنی میں مقیم تھا دراصل اندوہناک کہانی کا مرکزی کردار ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم واردات کے روز ہی بیرون ملک فرار ہو گیا تاہم حالیہ دنوں میں خفیہ طور پر پاکستان واپس آ کر روپوش ہو چکا تھا۔ ایس ایچ او غازی اورنگزیب اور انکی ٹیم نے ملزم کو اسکے بھتیجوں داؤد اور سجان سمیت ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ دورانِ تفتیش ملزم نے ہوشربا انکشافات کرتے اعتراف کیا کہ بیوی نازیہ کو گولی مار کر قتل کیا جبکہ بھتیجوں کیساتھ ملکر ایک سالی بملا کو فائرنگ اوردوسری ماریہ کو نہر میں دھکا دیکر ہمیشہ کیلئے خاموش کر دیا۔ بعد ازاں دونوں کی لاشیں مختلف مقامات سے برآمد ہوئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں