افغان طالبان رجیم کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب
عالمی ، افغان میڈیا نے ہسپتال میں 400ہلاکتوں کے دعوؤں کی قلعی کھول دی فضائی حملہ میں ہلاکتوں اور بڑی تباہی کے نشانات نہیں ملے :زویہ نیوز، افغان ٹائمز
اسلام آباد (دنیا نیوز)افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستان کیخلاف گمراہ کن اور من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔ عالمی اور افغان میڈیا نے کابل ہسپتال حملے میں 400 افراد کی ہلاکت کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی تباہی کے بعد افغان طالبان ہزیمت چھپانے کیلئے جھوٹ کا سہارا لینے لگے ، افغان میڈیا کے مطابق پاک افواج کے فضائی حملہ سے ہلاکتوں اور بڑی تباہی کے نشانات نہیں ملے ۔زویہ نیوز، افغان ٹائمز یا کسی اور میڈیا نے بھی کسی بڑے جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی، افغان میڈیا کے مطابق بحالی مرکز کے قریب لگی آگ معمولی نوعیت کی تھی جو ممکنہ طور پر قریبی طالبان فوجی کیمپ پر حملے سے لگی۔اقوام متحدہ نے بھی افغان طالبان کے 400 افراد کی ہلاکت کے جھوٹے دعوے کی تصدیق نہیں کی، افغان میڈیا ٹولو کی رپورٹر نے بھی ہسپتال میں موجود عینی شاہدین کے ذریعے افغانی پروپیگنڈا کو آشکار کیا۔عینی شاہد اور افغان میڈیا ٹولو نیوز کے رپورٹر کے مطابق اس وقت کابل سینٹرل ہسپتال میں 15 زخمی زیر علاج ہیں۔عالمی ماہرین کے مطابق طالبان رجیم کے دعوؤں اور زمینی حقائق میں واضح فرق گمراہ کن پروپیگنڈا کا عکاس ہے ، افغان طالبان اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے 400 ہلاکتوں کے جھوٹے دعوے میں کوئی صداقت نہیں۔