قو م کو کفایت شعاری کا درس دینے والے حکمران عیاشیوں میں مصروف، ترجمان جے یو آئی
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) جمعیت علما اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ قو م کو کفایت شعاری کا درس دینے والے حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں ۔
ترجمان نے کہا کہ آئی ایم ایف اور دیگر ملکوں کے سامنے قوم کی خوداری گروی رکھ کر حکمران عیاشی کررہے ہیں قوم دن بدن غربت کی لکیر سے نیچے اور حکمران آسمان پر جا رہے ہیں۔مہنگائی ،بیروزگاری اور غربت پر عوام مگرمچھ کے آنسو بہار ہے ہیں۔