ٹک ٹاکرقتل کیس:ملزم کی پیروی کیلئے سٹیٹ کونسل مقرر،ایک گواہ پرجرح
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں وکیل صفائی کی مسلسل عدم دستیابی پر ملزم کی جانب سے پیروی کیلئے سرکاری وکیل مقرر کردیا۔
سٹیٹ کونسل طارق خان نے ایک گواہ پر جرح مکمل کرلی جبکہ ثناء یوسف کے والد کا بیان بھی قلمبند کرلیا گیا،عدالت نے مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کردی۔