سعودی عرب میں شوال کا چاند آج پاکستان میں کل دیکھا جائے گا

سعودی عرب میں شوال کا چاند  آج پاکستان میں کل دیکھا جائے گا

اسلام آباد، ریاض (اپنے رپورٹرسے ،اے پی پی)سعودی عرب میں شوال کا چاند آج جبکہ پاکستان میں کل دیکھا جائے گا۔سعودی سپریم کورٹ نے اپنے بیان میں سنت پر عمل کرتے ہوئے تمام مسلمانوں سے چاند دیکھنے کی اپیل کی اور کہا ہے کہ کوئی بھی شخص شوال کا چاند خالی آنکھ سے یا دوربین کے ذریعے دیکھے ۔

 چاند نظر آنے پر اسکی اطلاع قریبی عدالت کو دے اور اپنی گواہی ریکارڈ کرائے ۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور بیشتر عرب ممالک میں 18 فروری کو رمضان کا آغاز ہوا، اگر بدھ کو چاند نظر نہ آیا تو جمعرات کو 30 رمضان اورعید الفطر 20 مارچ کو ہوگی۔جبکہ پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس کل 19 مارچ کو اسلام آباد میں جبکہ صوبائی کمیٹیوں کے اجلاس اپنے زونل ہیڈ کوراٹرز میں ہونگے ،سپارکو نے شوال کے چاند سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 19 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے جس کے باعث عیدالفطر ممکنہ طور پر 21 مارچ کو ہو گی ، سپارکوکے مطابق شوال 1447 ھ کا نیا چاند 19 مارچ کو صبح 6:23 بجے پیدا ہو گا، 19مارچ کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمرتقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی،ساحلی علاقوں میں سورج اورچاند کے غروب کے درمیان تقریباً 28 منٹ کا فرق متوقع ہے ،متوقع طور پر یکم شوال 1447ھ ہفتہ21 مارچ کو ہو گی، پاکستان میں عیدالفطر21 مارچ کو ہونے کا امکان ہے ، حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد چاند دیکھنے اور شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں