اسلام آبادہائیکورٹ:ممبر نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی کی نامزدگی پررپورٹ طلب

اسلام آبادہائیکورٹ:ممبر نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی کی نامزدگی پررپورٹ طلب

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی کے ممبر کی نامزدگی کے خلاف درخواست پر فریقین کو 2اپریل 2026کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ اور پیرا وائز کمنٹس طلب کرلیے ۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے اقبال قصوری کی درخواست پر سماعت کاتحریری حکمنامہ جاری کردیا، درخواست گزار کے وکیل سردار لطیف خان کھوسہ کے مطابق ممبر کی دوبارہ نامزدگی یونانی، آیورویدک اور ہومیوپیتھک پریکٹیشنرز ایکٹ 1965 کے سیکشن 9 کی خلاف ورزی ہے ، موجودہ مدت ختم ہونے سے پہلے کسی ممبر کو دوبارہ نامزد نہیں کیا جا سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں