ذوالفقار علی بھٹو کا یومِ شہادت ضلعی سطح پر منایا جائیگا ، ہدایات جاری
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پی پی پی کے سیکر ٹری جنرل ہمایوں خان نے کہا کہ اس سال 4 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کا یوم شہادت ضلعی سطح پر منایا جائے گا۔
اس ضمن میں تمام ضلعی تنظیموں بشمول عوامی نمائندگان و ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایات جاری کی گئی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں قرآن خوانی کا اہتمام کریں اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کریں، ہمایوں خان کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر مرکزی جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ ملک میں جاری حالات کے تناظر میں کیا ۔