سیاسی و معاشی استحکام کیلئے عمران سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیاجائے ، ڈاکٹر مشتاق
نوشہرہ (نمائندہ دنیا )پاک فلسطین فورم کے سربراہ اور پاکستان رائٹس موومنٹ کے چیئرمین و سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام کے لئے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے ۔
افغانستان کے ساتھ معاملات بات چیت سے حل کی جائیں۔ایران پر اسرائیلی امریکی حملہ عالم اسلام پر حملہ، قوم کو ایران کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا ،پاکستان غزہ پیس بورڈ سے علیحدگی کا اعلان کرے ۔مظلوم و محکوم فلسطینی مسلمانوں سے یکجہتی کے لئے 29مارچ سے باب خیبر سے کراچی اور کراچی سے غزہ تک پر امن مارچ شروع کیا جارہا جو کہ فلسطینی مسلمانوں کے ایشو کو نیا رنگ اور روح دے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ پریس کلب اور پبی خان شیر گڑھی میں میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔