اسلام آبادبلدیاتی انتخابات،وزارت داخلہ کے مسودہ پراعتراض

اسلام آبادبلدیاتی انتخابات،وزارت داخلہ کے مسودہ پراعتراض

یونین کونسلز کی تعداد 125سے بڑھا کر 130کرنے میں قانونی خامیاں ہیں حلقہ بندیاں ہمارااختیار ہے وزارت مداخلت نہیں کر سکتی،الیکشن کمیشن

اسلام آباد (ایس ایم زمان)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے وزارت داخلہ کے تیار کردہ مقامی حکومت کے قانونی مسودہ پر اعتراض کیا ہے ،الیکشن کمیشن کے مطابق وزارت داخلہ نے یونین کونسلز کی تعداد 125 سے بڑھا کر 130 کرنے مسودہ  جاری کیا ہے اس میں قانونی خامیاں ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق وزارت داخلہ کے مسودہ میں اسلام آباد کی 130 یونین کونسل اور وارڈن کے صرف نام ہیں مذکورہ یونین کونسلز کی حلقہ بندی نہیں ہے جبکہ حلقہ بندیاں کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے جس میں وزارت مداخلت نہیں کر سکتی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے اب تک پانچ بار حلقہ بندیوں کی مشق کی اور چار بار انتخابی پروگرام جاری کیا، لیکن انتظامیہ کے رویہ اور ڈیٹا کی فراہمی میں تاخیر کے باعث اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات التوا کا شکار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں