پشاور:پولیس چوکی پردہشتگردوں کا دستی بم حملہ،2کانسٹیبل زخمی
پشاور(دنیا نیوز)تھانہ بڈھ بیر کی چوکی زنگلی پر دہشت گردوں کا دستی بم حملہ۔ پولیس کے مطابق حملے میں 2 کانسٹیبل زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے ۔